سیرت النبیﷺ

مؤلّف
علامہ شبلی نعمانی ؒ علامہ سید سلیمان ندویؒ
اردو زبان میں سرور عالم ﷺ کی سیرت پر جامع ترین ، معروف اور بے مثل کتاب ہے جو اب سیرت کی حوالہ جاتی کتب میں شمار کی جاتی ہے۔ان دو اکابر علماء کی یہ تصنیف اپنی گو ناگوں خصوصیات کی بنا پر ہر دور میں مقبول رہی ہے

نبّیِ رحمتﷺ

مؤلّف
مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ
پیغمبرَخدا ،نبّیِ رحمت محمد رسول اللہ ﷺکی حیاتِ طیّبہ و سیرت مبارکہ ، جسکی ترتیب و تالیف میں قدیم و جدید معلومات و تحقیقات سے فائدہ اٹھانے کی امکانی کوشش کی گئی ہے ۔

اُسوہ رسول اکرم ﷺ

مؤلّف
حضرت ڈاکٹر محمد عبدا لحئی عارفیؒ
حدیث کی مستند کتابوں سے رسول اللہﷺکے شمائل و خصائل کو جمع کرکے انسانی زندگی کے ہر پہلو، ہر شعبہ اور ہر حال کے متعلق ہدایات پیش کی گئی ہیں جن سے اتّباعِ سُنّت اور اتّباعِ رسول ﷺ کا صحیح مفہوم متعین ہوجائے۔

سیرت النبی ﷺ اور ہماری زندگی

مؤلّف
جسٹس مولانا محمد تقی عثمانی مدظلہم
سیرت طیبہ کے نام پر منعقد ہونے والی محفلوں میں عین محفل کے دوران ہم ایسے کام کرتے ہیں جو سرکار دو عالم محمد مصطفی ﷺ کے ارشادات کے قطعی خلاف ہیں اور عملاًہم ان تعلیمات کا، ان سنتوں، ان ہدایات کا مذاق اڑا رہے ہیں جو نبی کریم ﷺ لے کر آئے تھے۔

سیرۃحلبِیہ

مرتب و مترجم اردو
مولانا محمد اسلم قاسمی صاحب
زیر سرپرستی
مولانا قاری محمد طیب صاحب ؒ
سیرت النبی ﷺ کی نہایت مفصل و مستند تصنیف

سیرۃالمصطفیٰﷺ

مؤلّف
مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ
سیرت رسول اللہﷺپر قابل قدر اورعظیم تالیف، امت کے اکابر مؤرخین اور ارباب سیر کے علوم کا جوہر